Faraz Faizi

Add To collaction

محبت پہ میرے اشعار



♥♥♥♥♥♥

میں نے سن رکھا ہے محبت میں دغاا دیتے ہیں لوگ

توڑ کر دل کوئی مجبوری بتا دیتے ہیں لوگ


وہ کہیں جھوٹ زمانے سے روا ہے ان کو

ہم اگر سچ کہیں غدار بنا دیتے ہیں لوگ


جانے یہ کون سا وائرس ہے بسا ذہنوں میں

ہر سنی بات کو اخبار بنا دیتے ہیں لوگ


اپنی آکھیں کھلی رکھو ذرا محتاط رہو

نقص دیکھا نہیں واویلا مچا دیتے ہیں لوگ


کچھ انا کیلئے کچھ رسم جفا کی خاطر

باپ بیٹے کو ہی آپس میں لڑا دیتے ہیں لوگ


✔✔✔✔✔✔✔✔

خوبصورت شرارت ہوئی ہے

کمسنی میں محبت ہوئی ہے

جب سے وہ آئے ہیں زندگی میں

مہرباں مجھ پہ قسمت ہوئی ہے


✔✔✔✔✔✔✔✔

دیوانے کو مستی بھرا ماحول دیا کر

نغمہ کوئی گا، کانوں میں رس گھول دیا کر

کچھ بول نہ بول یہ تری مرضی مرے ہمدم

دو بول محبت کے مگر بول دیا کر


♥♥♥♥♥♥

آپ کا:  فرازفیضی......9326187516

   6
3 Comments

Zeba Islam

22-Nov-2021 06:53 PM

Good

Reply

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

24-Oct-2021 05:20 PM

Wah

Reply